وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق نمائندے جان بولٹن نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات میں یورونیم کی افزودگی کو کم سطح سے 19،75 کی سطح تک بڑھانے کے لئے روس روانہ کرنا ایران کی بہت بڑی کامیابی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق جنیوا میں گروپ 1+5 کے ارکان کے ساتھ مذاکرات میں ایران کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جان بولٹن کے مطابق جنیوا معاہدے کے بعد ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا دروازہ بند ہوگیا ہے کیونکہ ان مذاکرات کے بعد سکیورٹی کونسل کے ارکان کے ساتھ ایران کے تعلقات مزید مستحکم ہوگئے ہیں اور ایران نے عالمی برادری کا مکمل اعتماد حاصل کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168692
جان بولٹن کے مطابق جنیوا معاہدے کے بعد ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا دروازہ بند ہوگیا ہے۔